Online Urdu Novel Rang Jaon Tere Rang by Ana Ilyas Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.
تمھے کتنی بار بتا چکی ہوں کے وہ کسی ڈرامے کے سیٹ پر نہیں جاتی۔ پچھلے ڈراموں کی بار تو تمھے یہ بھوت نہیں چڑھا تھا اب کیا مسلہ ہے۔
ارم اسکی دو دن سے جاری و ساری اس رٹ سے تنگ آچکی تھی۔ وہ جانتا بھی تھا کہ ریم صرف کہانی لکھ کر بھیج دیتی ہے اگر کوئی کریکشن کروانی بھی ہو تو اسکے گھر بھیج دی جاتی ہے مگر وہ کبھی سیٹس پر نہیں آتی اور ارم اور ایک دو اور خاتون پروڈیوسرز کے علاوہ کسی مرد سے نہیں ملتی۔
میں گزرے کل باتیں یاد نہیں رکھتا۔ وہ پہلے نہیں آتی مگر اب آئے گی۔ مجھے یہیں سیٹ پر کریکشن کروانی ہے۔ اسے بھی پتا چلے پیسہ کمانا آسان نہیں۔ خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے۔ گھر بیٹھے پیسے کمانا آسان ہے فیلڈ میں نکلو تو پتا چلتا ہے۔
آج نجانے اسکے دماغ میں کیا سمائی تھی بس بضد ہو گیا تھا۔ ارم نے اسکی جانب ایسے دیکھا جیسے اسکی دماغی حالت پہ شبہ ہو۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق