Abr e Gurezaan by Kanwal Akram Complete Pdf Novel


Online Urdu Novel Abr e Gurezaan by Kanwal Akram Village Based and Feudal Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Free Pdf Complete Posted on Novel Bank.

ٹھیک ہے جب میری بہن کو خُوشی نہیں دے سکتے تو میں کیوں تُمہاری بہن کا خیال کروں؟ آج تُم میری بہن سے نِکاح نہیں کر سکتے تو میں بھی تُمہاری بہن کو طلاق دے دوں گا۔ رانا جعفر کی بات سب کے حواسوں پر بم بن کر گِری تھی۔

میری بہن کو بیچ میں مت لائیں ویر سائیں! میں آپ کی بہن سے نہیں کِسی اور سے مُحبّت کرتا ہوں۔ کبھی بھی آپ کی بہن کو خُوش نہیں رکھ سکوں گا۔ میری بہن کو کیوں سزا دے رہے ہیں؟ رانا باقِر تو چیخ ہی اُٹھا تھا۔

کون ہے وہ لڑکی؟ بتاؤ مُجھے تا کہ اُس کا کام ہی تمام کر دوں جو میرے بچوں کی خُوشیوں میں رُکاوٹ بنی ہے۔ حلیمہ بیگم کی سرد اور چِلاّتی آواز پر حمود کے ساتھ نین گُل کا سانس بھی خُشک ہوا تھا۔ نین گُل تو ویسے ہی اُن سے خوف کھاتی تھی مگر حمود تو جانتی تھی کہ رانا باقِر کِس کی مُحبّت میں مُبتلا ہے۔

مُجھے منظور ہے۔ اگر رانا جعفر کو مُجھے طلاق دینی ہے تو دے دیں مگر میں اپنے ویر کو ایک ان چاہے رِشتے میں بندھنے نہیں دوں گی۔ دُرِفشاں کی آواز سب کو خاموش کروا گئی تھی۔ سب اپنی اپنی جگہ دنگ رہ گئے تھے اُس کا فیصلہ سُن کر۔ وہ ایسے بولی تھی جیسے اپنی بربادی کی نہیں خُوشحالی کی بات کر رہی ہو۔

Related Posts

إرسال تعليق