Online Urdu Novel Ant ul Hayat (Tum Meri Zindagi Ho) by Syeda Shah A story of two Cousins who meet after 10 year Because of their traumatic paste. Cousin Based Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf Format and Online Reading Urdu Novel Complete Posted on Novel Bank.
ناراض ہو؟ جب ذولجان آگے بڑھتا اسے پیچھے سے حصار میں لیے بولا تھا جس پر شجیہ خاموش رہی تھی۔ تمہیں پتا ہے نہ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا تو پھر کیوں کرتی ہو ایسے؟ذولجان اسکی گردن پر سر ٹکاۓ بولا تھا ایسا کیا کر دیا میں نے صرف اسکے ساتھ ایک رئیس ہی لگائی تھی نا وہ ہار گیا تو اسنے کہ دیا کہ مجھے آپ کے ہاتھ کی چاۓ پینی ہے تو اس میں غلط کیا ہوا؟ جیا منہ بسورے بولی۔۔میں نے اجازت دی اسے۔ وہ ایکدم لہجے میں سختی لاتے بولا ۔ پھر غصہ۔ وہ منہ بنائے کہنے لگی اور اس وقت وہ ذوالجان شاہ کو بلکل معصوم سی بچی لگی تھی اسکی حرکتیں ویسے بھی بچوں والی تھی۔سوری ہاں تو آپ کے ہاتھ کی چاۓ پر صرف میرا حق ہے مجھے نہیں پسند کوئی اور بھی تم سے فرمائش کرے کیوں کہ تم صرف میری ہو اور تمہاری ہر چیز پر صرف میرا ہی حق ہے سمجھ گئی؟جان اسے سیدھا کرتا نرمی سے بات کرتے اچانک اسکے بازوؤں کو اپنی مضبوط گرفت میں لیے جنونیت سے بولا تھا ایک یہی تو تھی جس کے پیچھے ذولجان شاہ پاگل تھا جس سے عشق کرنا اس پر فرض کر دیا گیا تھا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اس شرارتی سی بائیک کی دیوانی لڑکی کے پیچھے ذولجان شاہ جیسا شخص دیوانہ ہو جاۓ گا لیکن ذولجان وہ صرف پندرہ سال کا بچہ ہے آپ اس سے بھی جیلس ہو رہے ہیں شجیہ حیرانگی سے بولی تھی ہاں جو بھی ہو کوئی ایک ماہ کا بچہ ہو یا پندرہ سال کا کہا نہ تم صرف میری ہو ذولجان شاہ کی چیزیں صرف اور صرف ذولجان شاہ کی ہی ہیں اور تم تو میری زندگی ہو تو میری زندگی پر صرف میرا ہی حق ہے وہ گھمبیر لہجے میں کہتا اس کی پیشانی پر اپنی شدت بھری مہر چھوڑ گیا تھا۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق