Saroor e Dil by Bint e Arif Online Urdu Novel Episode 02 Posted on Novel Bank. Age Difference, Rude Hero, Boss and Employ Love Story Based Urdu Novel.
آپ میرے تین لاکھ کی پہلی قسط پچاس ہزار آٹھ ماہ بعد دینگی پھر دوسری قسط نجانے کب یعنی آپ میرے تین لاکھ کئی ٹکڑوں میں تقسیم کرکے سالوں میں مجھے واپس کرینگی تو اس پر مجھے کتنی رکعت کا ثواب ملے گا۔
طنزیہ کہا۔ اسکے لیے تین لاکھ زیادہ بڑی رقم نہیں تھی وہ مدد کے طور باآسانی اسے دے سکتا تھا لیکن اس لڑکی سے بات کرنے کو وہ زبردستی اسے الجھا رہا تھا۔
سالوں نہیں عائشہ آپی ٹھیک ہونے کے بعد واپس نوکری کرینگی اور میں بھی امتحان کے بعد ٹیچنگ کونگی ہم کوشش کرینگے آپکو بہت جلدی لوٹادیں۔۔ اور اگر آپکو فائدہ چاہیے تو آپ۔۔
وہ کہتے کہتے رکی۔
"تو میں ؟"
برہان نے ایک آئی برو اچکائی۔
"تو آپ اس پراپنا معاوضہ رکھ لیجیے گا"
یہ بولتے اسک دل بہت دکھا تھا وہ جانتی تھی کہ سود چڑھتا رہت ہے اسکے سامنے زندہ مثال تھی اسکے باپ نے صرف دو لاکھ ادھار لیے تھے جسکا سود چڑھ چڑھ کر وہ گیارہ لاکھ ہوگئے۔
میں آپکو حرام خور لگتا ہوں ؟ یا یہ بھی آپکی آپی نے کہا ہے کہ میں حرام خور ہوں؟
ناگواری سے کہتے طنز کیا۔
"نن۔۔نہیں۔۔وہ آپ نے ۔۔کہا "
کچھ نا سمجھ آیا تو وہ خاموش ہوگئی اب جو بچی کچی امید تھی وہ بھی دم توڑ گئی ۔۔
جبکہ برہان نے گہری سانس لے کر اسکے جھکے سر کو دیکھا دل نے اکسایا کہ اسے مزید الجھائے پراسکا پریشان چہرہ کچھ خاص بھایا نہیں ۔۔
ٹھیک ہے۔۔ تین نہیں میں پانچ لاکھ کی مدد کو بھی تیار ہوں پر اس کی کچھ شرائط ہیں جو پوری کرنا لازم ہیں۔
اسکے کہنے پر وہ فورا سیدھی ہوئی حیرت سے اسے دیکھنے لگی جیسے اسے امید نا تھی کہ وہ مدد کو راضی ہوگا۔ اسکی آنکھوں میں حیرت برہان کو بےچین کرگئی۔
"میں آپکی شرائط پر رضامند ہوں۔"
"پہلے شرائط سن لیں۔ "
نیچے دئے ہوئے لنک سے پوری قسط ڈاونلوڈ کریں۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق