Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 5
Yeh Meri Deewangi Novel By Insa kiran Episode 5
ابھی وہ کپ رکھ کر پلٹی ہی تھی کہ
پیچھے ابھرنے والی آواز نے اس کے پاؤں جکڑے تھے ۔۔۔
جب سے احتشام نے نینا کا ایڈمشن کروایا تھا تب سے دونوں کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔۔۔
نینا نے کبھی بلانے کی کوشش نہیں کی تھی۔۔۔
اور دوسری طرف احتشام نے بھی مخاطب کرنے کی زحمت نہیں کی تھی۔۔۔۔۔
نینا نے اس کی آواز ان سنی کرتے پھر سے قدم اٹھایا۔۔۔
اور یہی بات احتشام کو غصّہ دلانے کے لئے کافی تھی۔۔۔۔۔
احتشام نے آگے بڑھتے اس کے بازو کو
اپنی گرفت میں لیتے ایک جھٹکے سے اس
کا رخ اپنی جانب کیا تھا۔۔۔
نینا کا بازو احتشام کی سخت گرفت میں تھا۔۔۔
گرفت اتنی سخت تھی کہ
نینا کو لگا اس کی انگلیاں اس کے بازو
میں دهنس جائیں گی۔۔
نینا نے اپنا بازو آزاد کروانے کی کوشش
کی مگر بے سود ۔۔۔۔۔۔۔
"اگر اس گھر میں رہنا ہے تو یہ باتیں
اپنے ذہن میں بٹھا لو۔۔۔"
اپنا چہرہ اس کے چہرے کے نزدیک کیے وہ غرایا تھا۔۔۔
نینا کو اپنی جان نکلتی محسوس ہوئی۔۔۔
"پہلی بات۔۔۔۔۔
مجھے بات دهرانا بالکل پسند نہیں۔۔۔"
"گاٹ اٹ۔۔۔؟؟؟"
اپنی لہو رنگ آنکھیں اس کی آنکھوں
میں گاڑے وہ کرخت لہجے میں اسے
باور کروا رہا تھا ۔۔
نینا نے آنسو پیتے ہاں میں سر ہلایا۔۔۔
اسے اپنی بے بسی پر حد سے زیادہ رونا آیا۔۔۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
إرسال تعليق
إرسال تعليق