Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 10

Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 10

Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 10

Novel : Rotha Hua Ishq
Writer Name : Ameer Hamza
Category : Kitab Nagri Special, Age Difference Novels,

یہاں کیا کر رہی ہو۔؟" وہ پھولے سانس سے بس اتنا ہی بول پایا۔۔۔۔پھر وہ بولی اور جو بولی جو بولی کہ ضامن حیرت سے اسے دیکھتا رہ گیا جو اسکے سینے پہ مکے برساتی رو رہی تھی اور کہہ رہی تھی۔۔۔۔

"مجھے چھوڑ کر کیوں جارہے ہیں آپ۔؟ کیا مجھ سے اتنی جلدی تھک گئے۔۔؟ اگر مجھے چھوڑنا ہی تھا تو پاکستان میں چھوڑ دیتے یہاں اتنی دور لاکر اس انجان ملک کے انجان شہر میں مجھے تن تنہا کیوں چھوڑ کرجارہے تھے۔۔؟" اس نے اب مارنا بند کردیا تھا۔۔۔۔لوگوں سے اب وہ دونوں دھکے کھا رہے تھے۔۔۔۔پر ہوش دونوں کو نہ تھا۔۔۔۔ایک رو رہی تھی۔۔۔۔۔الزام دے رہی تھی۔۔۔۔اور ایک حیران تھا۔۔۔۔تبھی "ملے گی تو ایک لگاؤں گا" سوچ کر ڈھونڈنے والا اب الزام سن رہا تھا۔۔۔۔جو بلاوجہ اس پہ لگ رہے تھے۔۔۔۔۔ کیرت کی اتنی لمبی تقریر میں اسے بس اتنا ہی کہنے کا موقع ملا

"میں تمہیں چھوڑ کر نہیں جارہا تھا پریشے"۔۔۔۔ اسکے اتنا کہتے ہی کیرت چیخی۔۔۔۔

"آپ جارہے تھے اگر میں آپ کو نہ ڈھونڈتی تو آپ چلے جاتا"۔۔۔۔ضامن کو لگا بس اب وہ گر ہی جائے گا۔۔۔۔۔ڈھونڈا اس نے ہلکان وہ ہوا۔۔۔۔اور یہ محترمہ سارا کریڈیٹ خود لے رہی تھیں جو خود لاپتہ تھیں۔۔۔۔۔۔

"مجھے سب چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔۔۔۔کیرت کو کسی کا پیار نہیں ملے گا۔۔۔۔۔دادی ٹھیک کہتی ہیں میں بد بخت ہوں اور علیزہ بھی ٹھیک کہتی ہے کہ مجھے کبھی کوئی محبت نہیں کرے گا۔۔۔۔سب بس مجھے دھوکا دیں گے"۔۔۔۔۔وہ اب پھوٹ پھوٹ کر ہچکیوں، سسسکیوں کے ساتھ رو رہی تھی۔۔۔۔اور حیران سا ضامن ہار سا گیا۔۔۔۔نرم پڑ گیا۔۔۔۔اسے خود میں سمیٹ لیا۔۔۔۔۔

"میں نہیں جارہا تھا تمہیں چھوڑ کر پریشے" وہ اسے اپنے سینے میں اب چھپا لینا چاہتا تھا۔۔۔۔۔اسکے سارے ڈروں کو دور کردینا چاہتا تھا۔۔۔۔۔اس نے ابھی یہیں کھڑے کھڑے سوچا تھا "اس دادی اور علیزہ کو تو میں دیکھوں گا الٹی باتیں کرتی ہیں میری پریشے کے سامنے"۔۔۔۔۔کیرت اسکی بات سے بے نیاز سی اب نئی فرمائش کررہی تھی۔۔۔۔

"مج۔۔۔مجھ۔۔۔مجھے پاکستان جانا ہے۔۔۔۔مجھے نہیں رہنا یہاں پہ مجھے گھر واپس جانا ہے"۔۔۔۔۔۔وہ اسکی رٹ سناتا رہا کہتا رہا۔۔۔۔

"ٹھیک ہے ہم چلیں گے پاکستان ابھی چپ ہوجاؤ"۔۔۔۔ وہ رسان سے بول رہا تھا۔۔۔۔کیرت اسکے رسان کو بھی نہیں سمجھ رہی تھی۔۔۔۔

"اب کبھی آپ کے ساتھ باہر نہیں آؤں گی"۔۔۔۔۔ ضامن بس دل میں سرد آہ بھر کر رہ گیا۔۔۔۔

"ٹھیک ہے مت آنا ابھی تو چلو یہاں سے"۔۔۔۔وہ اسے اپنے بازوں میں دبا کر گاڑی تک لے آیا۔۔۔۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 10 is available here to download in pdf form and online reading.

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇











































پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇















ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Related Posts

إرسال تعليق